بورےوالا(میاں طارق محمود سے )شادی سے ناخوش 22 سالہ نوجوان نے پسٹل سے فائرنگ کر کے خود کشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان حافظ قرآن صہیب ولد ذوالفقار علی آرائیں ویلکم ٹریڈرز والے جس کی آج رسم نکاح تھی ۔بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی اس شادی سے ناخوش تھا ۔آج اپنے والد کے ہمراہ مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز فجر ادا کی ۔اور چھپ کر گھر سے پسٹل لےکر باہر قریبی عظیم آباد مکئ کے کھیت میں چلا گیا ۔وہاں پر پیٹ میں گولیاں مار کر خود کشی کر لی ۔واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چوھدری عبدالمجید نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا ۔موقع پرمقتول کی نعش کے پاس پسٹل پڑا ہوا تھا ۔ ضروری کاروائی کے بعد نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کر دی ۔ واقعہ پر ہر آنکھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اشک بار تھی ۔