نواز شریف نے عوام سے رجوع کا فیصلہ کر لیا، پارٹی اور کارکنوں کو منظم و متحرک کرنے کے لیے سیاسی جلسوں کا اعلان

Published on November 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سابق نا اہل وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں سیاسی جلسے کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف عوام کی عدالت میں جائیں گے اور ملک بھر میں عوامی جلسوں کا انعقاد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی اور کارکنوں کو سیاسی جلسوں کے ذریعے منظم و متحرک کر کے 2018 کے الیکشن میں ایک دفعہ پھر عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے اور سازشیں کرنے والوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا، مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی جلسوں کا آغاز خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے کریں گے ، لگے ہاتھوں نوازشریف 19 نومبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog