افغانستان سے راجگال میں چیک پوسٹ پر حملہ،ایک سکیورٹی اہلکار شہید

Published on November 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments


حملہ افغان علاقہ سے کیا گیا،فائرنگ سے سپاہی محمد الیاس شہید ہو گی
پاک فوج نے دہشت گردوں کو بروقت اور بھرپور جواب دیا، آئی ایس پی آر
خیبرایجنسی/راولپنڈی (یوا ین پی) افغان سرحدی علاقہ سے دہشت گردوں نے راجگال میں پاکستانی علاقہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں 5دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں نے خیبرایجنسی کے علاقہ راجگال میں حال ہی میں قائم کردہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ افغان علاقہ سے کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ چار دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی محمد الیاس شہید ہو گیا۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کو بروقت اور بھرپور جواب دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes