وزیراعظم، ا پوزیشن لیڈر، آرمی چیف سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

Published on November 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید افراد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شاہد خاقان عباسی
ڈی آئی جی حامد شکیل جیسے افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان دشمنوں کے ایجنٹ ہیں اور مملکت خداداد کے امن کے لئے دشمنوں کا خاتمہ ناگزیر ہے، خورشید شاہ
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصا پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں،عمران خان
آصف علی زرداری کی بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت ، ڈی آئی جی ٹریفک حامد شکیل کی شہادت پر اہل خانہ سے تعزیت کی
وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری نے ائیرپورٹ خودکش دھماکے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہیں
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی کی بھی کوئٹہ خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد/کوئٹہ(یوا ین پی)وزیراعظم ، اپوزیشن لیڈر ، آرمی چیف سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے کوئٹہ خودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک اور اہلکاروں کی شہادت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر ہونے والے خودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک شکیل احمد درانی سمیت تین اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید افراد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔یوا ین پی کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہم سب کا مشترکہ مشن ہے، مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان دشمنوں کے ایجنٹ ہیں اور مملکت خداداد کے امن کے لئے دشمنوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں پولیس پر ہونے والے دہشت کردی کے حملہ کی مذمت کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹوئٹر پیغام میں کیا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی حامد شکیل جیسے افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری نے ائیرپورٹ خودکش دھماکے میں ڈی آئی جی کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہیں ۔سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک حامد شکیل کی شہادت پر اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی ڈی آئی جی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ شرانگیزی اور فساد کی بدترین مثال ہے، دشمن ملک میں انتشار اور عدم استحکام کا خواہاں ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصا پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں، پی ٹی آئی کوئٹہ دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوانوں کے لواحقین سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہیں ۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال ، چیئرمین پاک سر زمین پارٹی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی کوئٹہ خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog