خاتون پرتشددکرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس کارروائی سے گریزاں

Published on November 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments


رحیم یارخان(یواین پی)خاتون پرتشددکرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس کارروائی سے گریزاں‘ متاثرہ خاتون کااعلی حکام سے فوری نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق بنگلہ شیریں کی رہائشی عطیہ بی بی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنی ہمشیرہ شمیم اخترکے گھرچک72این پی میں موجودتھی کہ الزام علہیان بالا‘ اکمل‘ شہزاد‘ جاویدودیگرمسلح ہوکراس کے گھرگھس آئے اورآتے ہی جائیدادکے تنازعہ پران پرحملہ آورہوگئے اوربہیمانہ تشددکانشانہ بنایاواویلاکرنے پرملزمان فرارہوگئے جس پراس نے کارروائی کے لیے پولیس تھانہ صدرکودرخواست دی لیکن پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں ‘ متاثرہ خاتون نے اعلی حکام سے نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题