اداکارہ ماہ نور شالیمار تھیٹر میں ڈاکٹراجمل ملک کے ڈرامہ میں پرفارم کرینگی
Published on November 10, 2017 by admin ·(TOTAL VIEWS 437) No Comments
- اسٹیج ڈرامہ کی کاسٹ میں سرفراز وکی،سدرہ نور،شاہد خان،اسد مکھڑااور دیگر فنکارشامل ہیں
لاہور(یواین پی) شالیمار تھیٹر لاہور میں ڈاکٹر اجمل ملک کا ڈرامہ ’’ بچ کہ رہنا‘‘ آج پیش کیا جائے گا تفصیل کے مطابق آج جمعہ سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والا اسٹیج ڈرامہ ’’بچ کہ رہنا ‘‘کو ڈاکٹر اجمل ملک نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کے پروڈیوسرملک طارق ہیں اسٹیج ڈرامہ کی کاسٹ میں ماہ نور،سنہری خان ،سارا خان،سرفراز وکی،سدرہ نور،شاہد خان،اسد مکھڑا،نور بٹ ،حمید رنگیلا،وقاص قیدو،طوطی مراد،وسیم پنواور دیگر فنکارشامل ہیں اس موقع پہ اداکارہ ماہ نور نے یواین پی کوبتایا کہ نئے اسٹیج ڈرامہ میں تفریح کے ساتھ ساتھ مثبت پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحی اور سبق آموز کہانی کو منتخب کیا گیا ہے جو یقیناًشائقین کو پسند آئے گا ڈرامہ کے ہدایت کار ڈاکٹراجمل ملک کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہے کہ میں اپنے سابقہ معیارپہ پورا اتروں جس طرح میرے پہلے ڈرامے عوام میں مقبول ہوئے ہیں انشاء اللہ نیا اسٹیج ڈرامہ بھی پسند کیا جائے گا
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 83
Related
Weboy