اسلام آباد (یواین پی )احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 3ریفرنسزکو یکجا کرنے کی درخواست کو مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاگیا ۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے فیصلہ جاری کیا جو کہ 9صفحات پر مشتمل ہے ۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے اپنی آسانی کے لیے ریفرنسز یکجا کرنے کی استدعا کی ۔فیصلے کے مطابق تینوں ریفرنسز میں عائد الزامات مختلف ہیں ،تینوں ریفرنسز میں صرف 2گواہان مشترک ہیں ۔فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کی جاتی ہے ۔