ایک ملین سے زائد اس گیت کے ویو بنے ،نغمہ نگارظفر نجمی ،میوزک ڈائریکٹرواجد طافواورپروڈیوسر و ڈائریکٹر سمیع ملک ہیں
لاہور (یواین پی) ’’دوروں آیا ہک پردیسی شہر ساڈے ملتان ‘‘ اس سرائیکی گیت نے حنا ملک کو شہرت کی بلندیوں پہ پہنچا دیا اور یہی گیت ان کی وجہ شہرت بنا شائقین موسیقی نے اس سرائیکی گیت کو بہت پسند کیا ایک ملین سے زائد اس گیت کے ویو بنے اس گیت کے نغمہ نگارظفر نجمی ،میوزک ڈائریکٹرواجد طافواورپروڈیوسر و ڈائریکٹر سمیع ملک ہیں جبکہ ٹی پی پروڈکشن نے یہ گیت ریلیز کیا گلوکارہ حنا ملک نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’دوروں آیا ہک پردیسی شہر ساڈے ملتان ‘‘ کو میں نے دل کی گہرائیوں سے گایا یہی وجہ ہے کہ اس گیت نے شائقین موسیقی کے دلوں پہ راج کیا مجھے بے پناہ شہرت ملی یہ گیت میری پہچان بنا میں اپنے چاہنے والوں کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے اس سرائیکی گیت کو خوب سراہا ۔