ٹھٹھہ، ایدھی سینٹر پر قبضے کے خلاف جاری احتجاجی تحریک میں فیصل ایدھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ گئے

Published on November 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ لینڈ مافیا کی جانب سے ایدہی سینٹر پر قبضے کے خلاف جاری احتجاجی تحریک میں ایدہی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ستار ایدہی بھوک ہڑتالی کیمپ پر پہنچ گئے .اور قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا . شہریوں کی جانب سے فیصل ستار ایدہی کا والیانہ استقبال کیا گیا . قبل ازیں ایدہی بچاو ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ایدہی سینٹر ٹھٹھہ پر قبضے کے خلاف شہریوں نے 17ویں روز بھی سینٹر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا . منتخب کونسلر غلام مجتبیٰ بروھی ،ناتھو بروہی . نظیر جاکھرو ، اقبال جاکھرو ، ماما اسحاق خشک ، راجہ قریشی کی سربراہی میں سینکڑوں شہریوں نے علامتی بھوک ہڑتال میں حصہ لیکر قبضہ مافیا کے خلاف سخت نعرے بازی کی .اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نظیر جاکھرو ، اقبال جاکھرو اور دیگر نے کہا کہ سینٹ کی چیئرمین وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے نوٹیس لینے کے باوجود سینٹر بند ہے شہریوں کے مسلسل احتجاج کا نوٹیس لیکر حکومت سندھ سینٹر کو شہریوں کے حوالے کریں ، ادہر شہریوں کے مسلسل احتجاج پر اظھار یکجھتی کیلئے ایدہی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ستار ایدہی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پر پہنچ کر بھوک ہڑتال میں حصہ لیا اس موقع پر شہریوں نے ایدہی فاؤنڈیشن کی سربراہ کا والیانہ استقبال کی، اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل ستار ایدہی نے کہا کہ سینٹر پر مسلسل تالا بندی کے باعث ایدہی سروس سخت متاثر ہوئی ہے تاہم وہ ٹھٹھہ میں ایدہی سروسز کو بند نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ سینٹر کی بحالی کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے جس کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورات جاری ہے . انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے چالیس سال پہلے حکومتی اجازت سے قومی شاہراہ پر سرکاری پلاٹ پر سینٹر قائم کیا تھا . جھوٹے کاغذات بناکر سینٹر پر قبضے کی کوشش کی گئی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题