سردار آصف احمد علی پی ٹی آئی میں دوبارہ شامل

Published on November 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

لاہور(یو این پی) تحریک انصاف کے ناراض مرکزی رہنماء اور سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی ناراضگی ختم کر کے پی ٹی آئی میں دوبارہ شامل ہو گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ سردار آصف احمد علی سے پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کے لئے منانے میں کامیاب ہو گئے سابق وزیر خارجہ آصف احمد علی کے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے 2013ء میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے قصور سے الیکشن کا ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی تاہم عمران خان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود دو سابق وزرائے خارجہ نے ناراضگیاں ختم کر لیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آصف احمد علی پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان چیئرمین عمران خان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کرین گے جب کہ سردار آصف احمد علی کے کارکنوں کی کثیر تعداد بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy