جہانیاں(یو این پی )معروف اداکار اقبال حسن مرحوم کی 33ویں برسی 14نومبر کو منائی جائے گی۔ اقبال حسن نے اردو اور پنجابی کی لاتعداد فلموں میں کام کیا۔ان کی مشہورفلموں میں’’ہتھکڑی ،خانزادہ ،نشان ،سوہناپتر،گوگاشیر،دارابلوچ سردھڑ دی بازی ،وحشی جٹ ،طوفان‘‘ اوردیگرشامل ہیں۔شیر خان کا ٹائٹل رول اتنی عرق ریزی سے کیا کہ شائقین فلم کے دلوں پہ یہ کردار انمٹ نقوش چھوڑ گیایوں تو انہوں نے کئی ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن انہیں عالیہ کے ساتھ خوب پسند کیا گیا سسی پنوں اور دھی رانی ان دونوں کی ایک یاد گار فلم تھی اقبال حسن 14 نومبر 1984ء کو ایک فلم کی شوٹنگ سے واپس لاہور آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں وہ جاں بحق ہو گئے۔