مستعفیٰ ہونے والے وزیر اعظم سعد الحریری اغواء

Published on November 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 617)      No Comments

بیروت(یو این پی) لبنان کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ مستعفیٰ ہونے والے وزیر اعظم سعد الحریری کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ لبنان کے صدر نے غیر ملکی سفارتکاروں کو بتایا ہے کہ عہدے سے استعفیٰ دینے والے وزیر اعظم سعد الحریری کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ہے۔ لبنان کے صدر نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز ہونے والی انتہائی اہم میٹنگ کے دوران کیا۔ سعد الحریری کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سے لے کر اب تک لبنان کے صدر نے لبنان کے سیاستدانوں اور غیر ملکی سفارتکاروں کے ساتھ انتہائی اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انھیں قتل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے ماحول میں رہ رہے ہیں جیسا (ان کے والد اور سابق وزیر اعظم) شہید رفیق الحریری کے قتل کے وقت تھا۔ میں نے یہ بو محسوس کر لی ہے کہ میری زندگی کو نشانہ بنانے کے لیے خفیہ سازش کے تانے بانے بنے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes