ڈی آئی خان: (یو این پی)ڈی آئی خان میں لڑکی کی بے حرمتی کا معاملہ، علی امین گنڈاپور ملزمان کی پشت پناہی کر رہے ہیں، نگہت اورکزئی کا الزام، عمران خان کی آمد تک متاثرہ افراد کی رہائشگاہ کے سامنے دھرنے کا اعلان، ریحام خان کی بھی متاثرہ خاندان سے ملاقات۔ خاتون کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے داوڑ خان کے بعد پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی نے بھی علی امین گنڈاپور کی جانب انگلی اٹھا دی۔ نگہت اورکزئی کہتی ہیں، تحریک انصاف کے کسی رہنماء نے متاثرہ لڑکی سے اظہار ہمدردی نہیں کیا۔ نگہت اورکزئی نے انصاف ملنے تک علی امین کے گھر کے باہر دھرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ ریحام خان بھی متاثرہ خاتون کے گھر پہنچیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کا نوٹس نہ لینا افسوسناک قرار دیا۔