ممبئی: (یو این پی) نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے بے تحاشہ مشابہت رکھنے والی ٹی وی ایکٹریس نکی انیجا والیا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سنتی ہیں کہ وہ مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہیں۔ جاندار اداکاری اور دلکش مسکراہٹ کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی مادھوری ڈکشٹ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارؤاں میں ہوتا ہے۔تقریباً 50 سال عمر ہونے کے باوجود مادھوری کی خوبصورتی کا مقابلہ آج تک بالی ووڈ کی کوئی اور اداکارہ نہیں کرسکی ہے تاہم ان سے مشابہت رکھنے والی ٹی وی اداکارہ نکی انیجا والیا کا کہنا ہے کہ وہ مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہیں۔