ڈاکٹر طاہر القادری نے اگلے ہفتے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا

Published on November 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

اسلام آباد( یو این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ  ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا سورج طلوع ہونے کے قریب ہے، شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ،سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کا سورج ڈوبتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اگلے ہفتے وہ پاکستان واپس آ رہے ہیں، پاکستان پہنچ کر وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا تھا، جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی پکڑ ضرور آتی ہے لہذا نواز شر یف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے اللہ کی پکڑ میں آ چکا ہے، نواز شریف کو سزا ملنے میں دیر تو ہو سکتی ہے لیکن وہ کسی صورت بھی سزا سے نہیں بچ سکتے،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجرم سزا سے نہیں بچ سکتے، ماڈل ٹاؤن کے مظلومین اور شہداء کو انصاف ضرور ملے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme