لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں دھنداور سموگ کا راج،بعض مقامات پر حدنگاہ صفر،ٹریفک کانظام درہم برہم

Published on November 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 756)      No Comments

لاہور (یواین پی)لاہور سمیت ملک بھر میں شدیددھند اور سموگ کے باعث حدنگاہ میں کمی کے باعث بعض مقامات پر صفر ہو گئی جبکہ ایم ون اسلام آبادسے پشاوراوررشکئی،ایم ٹولاہورسے للہ انٹرچینج اورکوٹ مومن،ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد،ایم فور فیصل آبادسے گوجرہ تک مکمل بندہے ،سموگ اور دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہونے سے موٹروے پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیںاس کے علاوہ پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو گیا جس کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں اور بعض کو منسوخ کر دی گئی جبکہ دھند کی وجہ سے ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ اور دھند کے باعث احمدپورشرقیہ،خان پور،صادق آباد،چیچہ وطنی،خانیوال اوربہاولپورمیں حد نگاہ صفرجبکہ لاہورسے اوکاڑہ،فیصل آباداورساہیوال میں 60میٹر،ملتان شہر اور گردونواح میں 50 میٹرہے،چیچہ وطنی،پڈعیدن ،جہانیاں ،خانیوال، دنیاپور،بہاولپور،لودھراں،چنیوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،جھنگ،لالیاں،بھوانہ اورچناب نگراورکمالیہ سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے
جبکہ محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کیلئے نوید سناتے ہوئے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی جس سے سموگ ختم ہونے کا امکان ہے ،ترجمان کے مطابق اتوار کی رات اور سوموار کے روز بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سوموار سے بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویڑن)، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ جنوبی پنجاب(ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن) میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جس سے شہری علاقوں میں چھائی ہوئی سموگ اگلے ہفتے بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث بتدریج ختم ہو جائیگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ جبکہ ڈی آئی خان، پشاور اورسکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔کوئٹہ،ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد میں کہیں کہیں جبکہ مکران ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہا۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند تاہم سکھر، ڈی آئی خان اور پشاور ڈویژن دھند کی لیپٹ میں رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题