دینی و دنیاوی معاملات میں حکمت سے کام لیا جائے تو خواتین قرآ ن و سنت کے پیغام سے روشنی حاصل کر سکیں رفعت یاسمین

Published on November 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 548)      No Comments

ٹوبی ٹیک سنگھ (یواین پی)جماعتِ اسلامی خواتین حلقہ این اے93 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلعی ناظمہ محترمہ رفعت یاسمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے راستے پر حکمت اور نرمی کے ساتھ بلایا جائے اور انسان دینی و دنیاوی معاملات میں حکمت سے کام لے تاکہ معاشرے میں خواتین قرآ ن و سنت کے پیغام سے روشنی حاصل کر سکیں۔اس لئے ہمیں بہترین اخلاق اختیار کرنا چایئے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب ناظمہ محترمہ راشدہ قمر صاحبہ نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔اس موقع پر محترمہ مدثرہ صاحبہ، محترمہ مریم صاحبہ اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام خواتین امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں متحد ہیں اور اسلامی پاکستان، خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لئے کوشاں ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy