ڈاکٹر عاصم کی فاروق ستار سے ملاقات

Published on November 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

کراچی(یو این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔ نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، جس میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے فروغ اور سیاسی رہنماؤں کی دیگر جماعتوں میں شمولیت کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم نے فاروق ستار کو آصف زرداری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ہمیں مفاہمت اور افہام و تفہیم کی فضا کو فروغ دینا چاہیے اور مستقبل میں صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے ساتھ چلنا چاہیے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرا کر مصنوعی سیاست دانوں کو سانس دینے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اب دباؤ کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔ احتساب کے عمل کو شفاف بنا کر بلا تفریق پورے ملک میں احتساب کرنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题