اسلام آباد(یو این پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی سے ملنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد عائشہ گلالئی وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے مایوسی کے عالم میں واپس لوٹ گئیں، عائشہ گلالئی اپنے والد کے ہمراہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ پہنچی لیکن وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملنے سے انکار کر دیا۔ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے ہوا جب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دفتر میں موجود تھے۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ عائشہ گلالئی اپنے والد کے ہمراہ سیکرٹریٹ پہنچی اور ملنے بارے وزیر اعظم سے اپائمنٹ بارے کہا۔ متعلقہ افسران نے عائشہ گلالئی پر واضح کر دیا کہ وزیر اعظم نے واضع طور پر کہا ہے کہ وہ عائشہ گلالئی سے اپنے دفتر میں ملاقات نہیں کر سکتے، عائشہ غمگین اور مایوسی کے عالم میں واپس گھر چلی گئیں۔ یاد رہے جب سے تحریک انصاف سے منحرف ہوئیں ہیں عائشہ گلالئی ڈپریشن کی مریضہ بن چکی ہیں اور پولی کلینک ہسپتال سے مسلسل علاج بھی کرا رہی ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان کی طرف سے ملنے سے انکاری عائشہ گلالئی سے رابطہ کر کے موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے وضاحت نہیں دی، ذرائع نے بتایا کہ عائشہ گلالئی چار مرتبہ وزیر اعظم سے ملاقات کی کوشش کر چکی ہیں اور چاروں مرتبہ مایوس ہو کر واپس گئی ہیں کیونکہ وزیر اعظم نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔