راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایکسرسائزکیمبرین پٹرول میں گولڈمیڈل جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم نے ملاقات کی،پاک فوج کے سربراہ نے پاک فوج کی ٹیم کوشاندار کارکردگی پرشاباش دی،آئی ایس پی آرکے مطابق کیمبرین پٹرول 13سے 22اکتوبرتک برطانیہ میں منعقدہوئی جس میں 131ٹیموں نے مشکل ترین پٹرولنگ ٹیسٹ میں حصہ لیا،پاک فوج کی ٹیم نے مسلسل تیسراگولڈ میڈل جیتا، جبکہ مجموعی طورپر 4گولڈمیڈل جیت چکی ہے،آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ کیمبرین پٹرول جسمانی فٹنس جانچنے کی انتہائی مشکل ترین مشق ہے جس میں مشن کی تکمیل کیلئے ٹیم ورک پرانحصارکرناپڑتاہے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گولڈ میڈل جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا۔