لاہور(یواین پی)ورلڈکالمسٹ کلب کے زیراہتمام 20نومبر 2017ء بروزسومواردوپہر2بجے نظریہ پاکستان ٹرسٹ لاہور میں ” احتساب یاانتخاب”کے زیر عنوا ن ایک پروقار قومی سیمینار منعقدہوگا۔قومی سیمینار سے سیاست اورصحافت سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتازشخصیات خطاب کریں گی ۔سیمینار میں شریک مقررین اپنے اپنے اندازمیں ” احتساب یاانتخاب ”کی اہمیت اجاگراوراس ایشوپراپنااپناپارٹی موقف پیش کریں گے۔اس امرکافیصلہ ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین اورسینئر کالم نگار محمددلاورچودھری کی صدارت میں ہونیوالے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ۔ورلڈکالمسٹ کلب برطانیہ کے صدر ،سینئر کالم نگاراوردانشور سمیع اللہ ملک اجلاس کے مہمان خصوصی تھے ۔ ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی صدر اورسینئر کالم نگارمظہربرلاس،مرکزی سینئر نائب صدر اورسینئر صحافی سردارمرادعلی خان ،مرکزی چیئرپرسن ویمن ونگ ،معروف شاعرہ اورسینئرکالم نگارنیلماناہید درانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل،معروف شاعرہ اورکالم نگار نازبٹ نے بذریعہ ویڈیولنک اجلاس سے خطاب کیا۔ مرکزی سینئر وائس چیئرمین،ممتازقانون دان اورکالم نگار میاں محمدسعید کھوکھر ، مرکزی سیکرٹری جنرل محمدناصراقبال خان ، سینئر نائب صدور قاضی سعداخترقریشی ،کاشف سلیمان ،مرکزی نائب صدورمیاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،ملک غضنفر اعوان ،سلمان پرویز،شہریار اصغرمرزا ،ویمن ونگ کی مرکزی سینئرنائب صدرڈاکٹر نبیلہ طارق ایڈووکیٹ اورصدرلاہور ویمن ونگ رفعت سعود نے بھی اظہارخیال کیااورقومی سیمینار کی تیاریوں کے سلسلہ میں مختلف تجاویزدیں ۔ محمددلاورچودھری ،میاں محمدسعید کھوکھر ،مظہربرلاس اورسمیع اللہ ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماراملک سیاسی وانتظامی طورپر کسی ابہام اورجمہوری نظام کسی انتقام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔کسی بھی مہذب ملک کی تعمیروترقی اورسیاسی ومعاشی استحکام کیلئے بے رحم احتساب اورشفاف انتخاب کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت عوام کوناامید اورمایوس کرنے کی بجائے انہیں امیداورنوید دے ۔