بہاولپور(یو این پی)شادی کا بندھن ایک مقدس رشتہ تصور کیا جاتاہے لیکن بعض لالچی افراد کی گھناؤنی حرکات نے اس رشتے کے تقدس کو بھی پامال کرنا شروع کردیا ، ایسا ہی کچھ بہاولپور کی لڑکی کیساتھ ہوا جو جس کا دولہا شادی کے بعد گھر کا سامان لے کر ہی رفوچکر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہما نامی لڑکی نے اپنے انگلش ٹیوٹر سکندر نامی شخص سے شادی ہوئی تھی جو کورٹ میرج کے بعد اپنی بیوی ہما کو شادی کے بعد چیمہ ٹاؤن کے علاقے میں کرائے کے گھر میں رخصت کرکے لے کر گیا تھا لیکن خود دولہا اور سسرالی ہی اپنی بہو کے 47 ہزار نقدی، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان اٹھا کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ لڑکی ہمہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کاروائی کے لیے تھانہ صدر پہنچ گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے ویڈیو پیغام میں ہمانے بتایاکہ ” ایک لڑکے کے پاس وہ انگلش سیکھنے جاتی تھی جس نے اسے شادی کیلئے پروپوز کیا، اہلخانہ سے بات کی تو یہ نہیں مانے لیکن بالآخر اجازت دیدی ۔اب لڑکے کے والدین نہیں مان رہے تھے ، ڈیڑھ سال انتظار کے بعد ایک جامع مسجد میں گئے جہاں ایک قاری اور ایک بچے کو دولہا نے بلایا اور نکاح کیا لیکن دراصل یہ سب ڈرامہ تھا جس کا دستاویزی ثبوت بھی نہیں تھا اور نہ ہی پورے گواہ ، اس کے بعد وہ شادی سے ہی مکرگیا اور رابطہ ختم ہوگیا، دوبارہ اس نے رابطہ کیا اور عدالت میں آکر باضابطہ شادی کی لیکن پھر ۔۔۔ میراجسم کانپ رہاہے ، مزید بات نہیں ہوتی “۔لڑکی کے اہلخانہ کاکہناتھاکہ ” قانونی کارروائی کیلئے بہاولپور پولیس تھانہ صدر میں درخواست دیدی اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔