علی امین گنڈا پور نے متاثرہ لڑکی اور خاندان بارے دھماکے دار اعلان کردیا

Published on November 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 690)      No Comments

ڈی آئی خان (یواین پی) علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان واقعے کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی ۔علی امین گنڈا پور کی جانب سے ڈی آئی خان واقعے کی متاثرہ لڑکی کی شادی کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران علی امین گنڈا پور نے خاندان کے ایک شخص کو نوکری دینے، 2 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے اور لڑکی کی شادی کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔ کیس میں ملوث 8ملزمان گرفتارہیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان ملزمان سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اور اس کی گواہی ڈی آئی جی ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ بھی دینگے کہ میں نے کسی بھی فورم پر ان ملزمان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔کے پی کے پولیس آزاد ہے اور اس پر کسی قسم کا کوئی دبائوں نہیں ہے۔ کچھ مخالفین اس سانحہ پر اپنی سیاست کو چمکا رہے ہیں اور علاقے کو بدنام کرنے کیلئے جھوٹ کی کہانیاں گھڑ رہے ہیں۔ ٹانک سے منتخب پی ٹی آئی کے ایم این اے داور کنڈی جنکا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے وہ عائشہ گلالئی کی طرح زہنی مریض ہیں اورمجھ پر بے سروپا الزمات لگا رہے ہیںاس دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت متاثرہ لڑکی کے ساتھ ہے اور اس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes