پنجاب،بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع

Published on November 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 701)      No Comments

اسلام آباد/ لاہور/کوئٹہ (یواین پی) ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، صادق آباد وڈیرو، لاڑکانہ، دادو، سیہون شریف اور گرد و نواح میں بارش ہوئی، دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی اور سکھر کے گرد و نواح میں بھی بارش ہوئی۔وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز آئندہ ایک ہفتے کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم ایران سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوچکا ہے اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش اسی کی کڑی ہے۔کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح سمیت چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ اور قلات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کا امکان ہے جس کے بعد دھند میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کا امکان ہے جس کے بعد دھند میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme