موجودہ قانون کے تحت انتخابات نہیں ہونے دیں گے،اسلام آبادہائیکورٹ نے انتخابی اصلاحات بل کو معطل کر دیا

Published on November 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 آئندہ سماعت تک معطل کر دیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں انتخابی اصلاحات بل سے متعلق مولانا اللہ وسایا کی درخواست کی سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مقدے کی سماعت کی ،حافظ عرفات ایڈووکیٹ اور طارق اسد ایڈووکیٹ درخواستگزارکی طرف سے پیش ہوئے،درخواست گزار کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت سے متعلق شق میں ختم کی گئیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ ختم نبوت سے متعلق اس قانون کو کالعدم قراردیا جائے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے الیکشن ایکٹ2017 کو معطل کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے،کوئی غلط آرڈر پاس نہیں کروں گا،کیاپارلیمنٹ آرٹیکل9 کو معطل کر سکتی ہے ،اس قانون کے تحت انتخابات نہیں ہونے دیں گے ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سے 2 ہفتے میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سرپر ہے ، انتخابی اصلاحات بل کی معطلی سے افرتفری پھیلے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题