دیار غیر میں مقیم پاکستانی ہماری لائیو پرفارمنس پہ دل کھول کر داد دیتے ہیں؛اداکارہ میگھا
لاہور(یواین پی )دنیائے ا سٹیج کی مشہور قتالہ میگھا میوزیکل اینڈ کامیڈی شو ’’کڑی سیاسی منڈے مراثی‘‘ میں کردار نگاری کے ساتھ ساتھ اپنے حسن کے جلوے دکھائیں گی واضح رہے اداکارہ آج کل لندن کے ثقافتی دورے پہ ہیں یہ میوزیکل ڈرامہ لندن کے مختلف شہروں میں پیش کیا جائے گایواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے فلم اور اسٹیج کی نامور اداکرہ میگھا نے بتایا کہ ہم اپنے وطن سے دوردیار غیر میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے آتے ہیں؛ان ممالک میں مقیم پاکستانی ہمارے شوبز پروگرامز میں شرکت کرتے ہیں، ہماری لائیو پرفارمنس پہ دل کھول کر داد دیتے ہیں۔