سعودی حکومت کا ملازمین کے حوالے سے دھماکہ دار اعلان

Published on November 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

ریاض(یو این پی) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے سرکاری ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی شخص سے کسی بھی مد میں کسی قسم کا تحفہ قبول نہ کریں بہ صورت دیگر رشوت ستانی کے جرم میں سزا کے مستحق ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو سرکاری ملازم اپنے یا کسی اور شخص کے لئے کسی شخص کا کام کرنے سے قبل کسی تحفے کی فرمائش کرے گا یا بغیر پیشکش کے بھی کوئی تحفہ قبول کرے گا تو اسے قابل گرفت جرم تصور کیا جائے گا. سعودی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کسی کام سے پہلے کسی سے کوئی تحفہ لیتا پایا گیا تو اسے سرکاری اثر و نفوذ کا نا جائز استعمال کرنے والا شمار کیا جائے گا اور ایسے ملازمین کو رشوت ستانی کی سزا دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme