چری کوٹ (یوا ین پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے چری کوٹ سیکٹر کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی بنکر تباہ کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چری کوٹ سیکٹر کے گاؤں کاکوٹہ کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے 75 سالہ خاتون محمودہ بیگم شہید ہو گئیں۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی بنکر کو نشانہ بنایا۔