تحریر۔۔۔ مقصود انجم کمبوہ
اس بات پر دنیا بھر میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ بنیادی تعلیم کا مقصد سیکھنے کے عمل کو مضبوط کرنا بچوں کو سیکھنے کا عمل سکھانا ، انہیں سیکھنے کا عمل جاری رکھنے کا اہل بنانا ان میں مسائل حل کرنے کے لئے سوچ بچار کے رجحان کو فروغ دینا ہے پڑھنے لکھنے اور حساب کتاب کی صلاحیت کے علاوہ بنیادی تعلیم کا مقصد ایسی بنیادی تعلیم و تربیت دینا ہے جسکی انسان کو اپنا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لئے ضرورت پڑتی ہے بنیادی تعلیم میں یہ بات بھی شامل ہے کہ انسان اس قابل ہوجائے کہ وہ اپنے حالات بہتر بنانے کے علاو ہ معاشرے کی اجتماعی بھلائی میں کچھ ہاتھ بٹا سکے اور قدرتی وسائل سے مناسب استفادہ کر سکے مناسب بنیادی تعلیم ، غربت کم کرنے اور اقتصادی ، سماجی اور ثقافتی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے بشرط کہ بنیادی تعلیم میں وہ عوامل شامل کئے جائیں جو اقتصادی اور سیاسی ترقی کے لئے ضروری ہوتے ہیں اس سے افراد اور آبادی میں تخلیقی اور پیداواری صلاحیتیں بڑھانے میں مدد ملتی ہے بنیادی تعلیم سے لوگوں میں اعتماد بڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے بنیادی تعلیم لوگوں میں مواقع بہتر بنانے اور ذاتی آمدنی بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے بیشتر تعلیمی درسگاہوں میں درس و تدریس کی صورتحال زیادہ مجموعی طور پربہتر تونظر نہیں آتی مگر پھر بھی ہمارے ہاں سکولوں کی تعمیر و ترقی کا کام ماضی کی نسبت بہت بہتر ہوا ہے سکولوں میں اساتذہ کی تعداد میں بھی اضافہ یقینی بنایا جارہا ہے فرنیچر کی فراہمی میں بھی بہتری پیدا ہوئی ہے ان الفاظ کا اظہار تحصیل کوٹرادھا کشن کی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر فوزیہ انعام نے گذشتہ روز ایک ملاقات میں کیا انہوں نے بتایا کہ تحصیل کوٹرادھا کشن کے پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کی تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدگی سے عملی اقدامات کئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلع قصور کے تعلیمی چیف ایگز یکٹو آفیسر ذو الفقار احمد کی شبانہ روز محنتوں اور کاوشوں سے تعلیمی نظام ماضی کی نسبت بہت بہتر ہوا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری سنجیدہ توجہ سے بعض سکولوں میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول افضل آباد کی انچارج میڈم ثمرہ ا ور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اٹاری اجیت سنگھ کی انچارج میڈم کلثوم نے ذاتی دلچسپی سے اپنے اداروں کو مثالی بنایا ہے جن پر ہمیں فخر ہے ہماری کوشش ہے کہ ہماری تحصیل کے تمام سکولوں میں انقلابی تبدیلیاں پیدا ہوں اس سلسلے میں ہم زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کرنے کی تگ و دومیں ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی سنجیدہ کوششوں سے تعلیمی لحاظ سے صوبہ پنجاب اول نمبر پر ہے سکولوں کی حاضری 101فیصد ہے تعلیمی بجٹ میں بھی انقلابی اضافہ ہوا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹیچنگ اسٹاف حلال کی روزی کھانے کی کوشش کرے سُستی اور کاہلی چھوڑ کر اپنے فرائض تندہی اور دیانتداری سے ادا کرے اسی میں ہم سب کی فلاح اور بہتری ہے فوزیہ عالم اعلیٰ صلاحیتوں کی مالک ، اعلیٰ منتظم ، پابندی وقت اور نظم و ضبط کا بہتر خیال رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے زیر کنٹرول درس گاہیں بھی نظم و ضبط اور پابندی وقت کی عادی ہوتی جارہی ہیں وہ سر پر ائز وزٹ کی عادی ہیں اور سکولوں کے انتظامی معاملات پر عملی طور پر توجہ رکھتی ہیں جب سے انہوں نے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کے عہدے کا قلمدان سنبھالا ہے تحصیل کے تعلیمی معامالات میں خاصی بہتری آئی ہے بلا شبہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رخسانہ منظور کی مد برانہ سوچ ، فلسفہ اور ہدایات سے پورے ضلع قصور کے زنانہ ایلیمنٹری سکولوں کی کارکردگی پر نکھار آیا ہے وہ قابل تحسین آفیسر ہیں میری دُعاہے کہ اے میرے اللہ ضلع قصور کے تمام تعلیمی افسروں کو توفیق عطا فرما کہ وہ لالچ و ہوس سے بالا تر ہو کر تعلیمی محنت و مشقت کریں تاکہ ضلع قصور علمی روشنی سے چمک اُٹھے آمین ۔