فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچیئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی سرپرستی پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں وسیع پیمانے پر محافل ذکرونعت ،روحانی تربیتی نشستوں،فری کھانے اورچائے کے لنگرسمیت دیگر فلاحی سرگرمیوں سے مخلوق خداکی خدمت کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے،مرکزی سیکرٹریٹ پرفاؤنڈیشن کی سرگرمیوں سے متعلقہ موصول ہونیوالی آن لائن رپورٹس کیمطابق لاہور کے علاقہ مراکہ گاؤں میں لاثانی میڈیکل ونگ کے زیراہتمام ماہرڈاکٹرز کی زیرنگرانی مستحق مریضوں کے فری چیک اپ کئے گئے جبکہ ادویات بھی فری فراہم کی گئیں،کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ہفتہ وارمستقل بنیادوں پرمستحقین میں بریانی کالنگر شریف کااہتمام جاری ہے جبکہ پیر ذکاء اللہ نقشبندی اورعبدالقیوم نقشبندی (کوارڈینیٹرز لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ)کی زیرنگرانی جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں مستحق افریقی باشندوں میں فری کھانا تقسیم کرنے کاسلسلہ بھی جاری وساری ہے ،جبکہ عبدالقیوم نقشبندی نے مقامی اسلامی اسکالرز سے ملاقات کرکے انہیں سلسلہ عالیہ لاثانیہ پر اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے ہونیوالی عطاؤں،نوازشوں اورکرم نوازیوں کاتعارف بھی کروایا۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اعلامیے کے مطابق اللہ ورسول ﷺ کوراضی کرنے کابہترین طریقہ مخلوق خداکیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکرناہے،وارث فقر،خادم مخلوقات ،قائد روحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی حیات طیبہ کامشن ہی مخلوق خداکی بہتری،ان کیلئے آسانی پیداکرنااورانہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیناہے ،اسی لئے ہماری تمام تنظیمیں ہر وقت بلاامتیاز اوربے لوث خدمت کیلئے سرگرم عمل ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے محبوب پاک ﷺ اوراپنے محبوبوں حبیبوں کے صدقے سے ہمیں مزید اپنے پسندیدہ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین