بہت سے فنکاروں نے اداکاری کی ابتدا اسٹیج ڈراموں سے کی اور آگے چل کر انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا
لاہور(یو این پی) اسٹیج ڈرامہ تفریح کاایکپرانا ذریعہ ہے اورماضی میں اسے اداکاری کی اکیڈمی تصور کیا جاتاتھااسٹیج ڈرامہ میں لائیو پرفارمنس ایک مشکل کام ہے بہت سے اداکاروں نے اداکاری کی ابتدا اسٹیج ڈراموں سے کی اور آگے چل کر انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھواان خیالات کا اظہار اداکارہ ماہ نور نے یواین پی سے کیا ا سٹیج ڈرامے شائقین کی تفریح کابہترین ذریعہ ہیں،زوال پذیرفلمی صنعت کے بعداسٹیج ڈرامہ نے شہریوں کومحظوظ کرنے میں اہم کرداراداکیااسٹیج ڈرامہ کی اہمیت مسلمہ ہونے کے باعث آج بھی برقرارہے یہی وجہ ہے کہ میں نے فلم کے ساتھ ساتھ اسٹیج ڈرامہ میں اپنی پرفارمنس جاری رکھی ہوئی ہے