اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم کی ان چیمبردرخواست کی سماعت کی ،نوازشریف کی جانب سے خواجہ حارث چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوئے ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات برقراررکھتے ہوئے نوازشریف کی درخواست مسترد کر دی۔سابق وزیراعظم نے چیف جسٹس کے چیمبر میں نیب ریفرنسزیکجاکرنے کی درخواست دی تھی جس پر رجسٹرارآفس نے اعتراضات لگائے تھے،رجسٹرار آفس کا کہناتھا کہ نوازشریف دادرسی کے تمام فورم استعمال کر چکے ہیں،سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کیخلاف آئینی درخواست دائرنہیں ہوسکتی۔