ارشد چیال کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونا انکی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایس۔اے۔صہبائی 

Published on November 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

برطانیہ(یواین پی)پاکستان پریس کلب یو کے نومنتخب صدر ارشد چیال صحافتی سطح پر پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتے رہیں گے۔ارشد چیال کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونا انکی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا تعاون ہمیشہ یو کے کے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ رہے گا۔ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی و صدر ایس۔اے۔صہبائی نے پی پی سی یو کے ، کے نومنتخب صدر ارشد چہال و دیگر عہدیداران و ممبران کو اپنے تہنیتی پیغام میں کیا ۔ ایس۔اے۔صہبائی نے کہا ہے کہ ارشد چیال مثبت میڈیا کے فروغ کے لیے نمایاں کام کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر ایس۔اے۔صہبائی نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افضل بٹ صحافتی دنیا کے شیر ہیں جو ہر اہم صحافتی ایشو پر آواز بلند کرتے نظر آتے ہیں۔ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا مقصد پاکستان بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور مثبت میڈیا کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔برطانیہ اور پاکستان کا تعلق تاریخی اعتبار سے بڑی اہمیت کا حامل ہے لہذا یو ۔کے، میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو ہمیشہ مثبت میڈیا کے فروغ اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہئیے۔
پاکستان پریس کلب یو کے کے سبھی عہدیداران و ممبران اور سکاؤٹش پریس کلب کے عہدیداران و ممبران جے اے پی اور پی ایف یو جے کے پلیٹ فارم سے متحد ہو کر پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے پازیٹو امیج کو اجاگر کریں کیونکہ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں ،ہماری شناخت اور پہچان پاکستان ہی رہے گا۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان مانچسٹر کے صدر میاں عامر،جے اے پی یو کے آرگنائزر صغیر عالم رامے،میاں سہگل،رانا نذیر،رانا وحید ،شاہین ملک و دیگر ممبران کے علاوہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سبھی عہدیداران و ممبران پی پی سی اور ایس پی سی یو ۔کے کی صحافتی برادری کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes