ینگون (یو این پی) امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ میانمار پر پابندیاں روہنگیا تنازع کو حل نہیں کر سکتیں،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزاد تحقیقات کرائیں جائیں، یہ بات ٹلرسن نے میانمار کے فوجی سربراہ جنرل مِن آؤنگ اور آنگ سان سوچی سے ملاقاتوں کے بعد کہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ فی الحال میانمار پر پابندیاں روہنگیا تنازعے کے حل میں مدد گار ثابت نہیں ہوں گی۔ ٹلرسن نے ریاست راکھین میں میانمار کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران ٹلرسن نے یہ بات میانمار کے فوجی سربراہ سینئر جنرل مِن آؤنگ ہلائنگ اور جمہوری رہنما آنگ سان سوچی سے ملاقاتوں کے بعد کہی۔ اس سال اگست کے ا?خرسے راکھین میں جاری کریک ڈاؤن کے باعث قریب چھ لاکھ روہنگیا مسلمان ہجرت کر کے بنگلا دیش پہنچ چکے ہیں۔