نائیجیریا خودکش دھماکے، 12 ہلاک 30 زخمی

Published on November 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 636)      No Comments

ابوجا(یو این پی) نائیجیریا میں 4 خود کش دھماکوں کے باعث 12 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے غیر ملکی خبر رساں ادراے کے مطابق دھماکوں کے واقعات شمالی مشرقی شہر میدو گری میں پیش آئے جن میں 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے تاہم زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش حملہ آوروں میں بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ بچوں کی عمر 12 سے 16 سال تک ہے حکام کے مطابق پہلا خود کش حملہ برونو میں شام کی نماز کے دوران ہوا جس میں 7 افراد ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے جبکہ دوسرا حملہ ایک گھر میں ہو جس میں حاملہ عورت اور اس کا بچہ جان کی بازی ہار گئے تاہم باقی دونوں حملوں سے پہلے ہی خودکش حملہ آواروں نے ہد تک پہنچنے سے پہلے ہی خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ اس طرز کے حملے دہشتگرد تنظیم بوکرحرام کی روایت رہے ہیں جبکہ تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy