تربت میں قتل ہونے والے 15 نوجوان میں سے 10 کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے
تمام افراد غیر قانونی طریقے سے خلیجی ممالک جانا چاہتے تھے، خبر ملتے ہی اہلخانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی
وزیر آباد کے علاوہ جامکے چٹھہ کے رہائشی غلام ربانی کی موت کا سن کر گھر میں کہرام مچ گیا
ایجنٹ عابد حسین نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے میں بیرون ملک پہنچانے کا کہا تھا،بھائی غلام ربانی
اعلیٰ حکام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ نوجوان غیر قانونی طور پر یورپ نہ جا سکیں، غلام ربانی کے بھائی کی اپیل
اسلام آباد/ گوجرانوالہ/کوئٹہ(یوا ین پی)تربت میں قتل ہونیوالے 15 افراد کی لاشیں جمعرات کو آبائی علاقوں میں پہنچادی گئیں ، تمام افراد غیر قانونی طریقے سے خلیجی ممالک جانا چاہتے تھے، خبر ملتے ہی اہلخانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔تربت میں قتل ہونے والے 15 نوجوان میں سے 10 کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے، وزیر آباد کے علاوہ جامکے چٹھہ کے رہائشی غلام ربانی کی موت کا سن کر گہر میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ زارو قطار روتے رہے جبکہ اہل محلہ کی بڑی تعداد گہر کے باہر جمع ہو گئی۔غلام ربانی کی میت جمعرات کی شام تربت سے آبائی گھر پہنچا دی گئی۔غلام ربانی کے بھائی کا کہنا تھا کہ ایجنٹ عابد حسین نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے میں بیرون ملک پہنچانے کا کہا تھا، میرے بھائی غلام ربانی نے 50 ہزار روپے ایڈوانس دیئے تھے.لیکن ایجنٹ نے اس کا ویزہ نہیں لگوایا اور زمینی راستے سے یورپ کے لیے لے کر نکل گیا۔غلام ربانی کے بھائی نے اپیل کی ہے کہ اعلیٰ حکام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ نوجوان غیر قانونی طور پر یورپ نہ جا سکیں۔