ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے پارکنگ ، کچھے اور پکے ٹھیلوں کے ٹھیکے پچھلے دو سالوں سے نیلام نہ ہوسکے،بااختیار کہلانے والا ائڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ سیاسی پنڈتوں کے آگے مجبور،پارکنگ اور کچھے پکے ٹھیلوں کے ٹھیکوں کی مد میں لاکھوں کے بنیاد پر ماہانہ ملنے والی ناجاےْز رقم سے پی پی پی ٹھٹھہ کے بااثررہنماوں کی اوطاقیں چلنے لگیں،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے پارکنگ ، کچھے اور پکے ٹھیلوں کے ٹینڈر سیاسی اثررسوخ کے باعث پچھلے دو سالوں سے التوا کا شکار ہونے لگے ، میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کی آمدنی دینے ولا ٹھیکہ پی پی پی ٹھٹھہ کے سٹی صدر کی من مانی سے غنڈوں اور بدمعاشوں کی مدد سے کچھے اور پکے ٹھیلوں کی مد میں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے مقرر سرکاری ریٹس5روپے کی جگہ 20سے50 روپے وصول کرنے لگے جبکے پارکنگ کی مد میں سرکاری چھوٹی گاڑی سے 10روپے اور بڑی گاڑی سے 50 کے بجاےْ 100سے500روپے وصول کرنے لگے، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے افسران کا کہنا ہے کے بااثر سیاسی لوگ میونسپل کمیٹی کو ماہانہ لاکھوں کا فاےْدہ دینے والے ٹھیکے کو آکشن نہیں کروانے دیتے جبکے سندھ گورنمنٹ کے محکمہ بلدیات کی جانب سے ایسے سرکاری ٹھیکوں پر صرف مذکورہ میونسپل کمیٹی کے پکے ملازمین ہی وصولی کرسکتے ہیں،ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ میں بلدیاتی قانون کے برعکس پی پی پی سٹی صدر کے غنڈے پارکنگ،کچھے اور پکے ٹھیلوں کی وصولی کر کے روزانہ شام میں شاہی مسجد کے آگے پی پی پی سٹی صدر کوانکا حصہ دیتے ہیں ، ذرائع کے مطابق پی پی پی کے بااثر سیاسی لوگوں کی اوطاقوں کا خرچہ میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے پارکنگ،کچھے اور پکے ٹھیلوں کے ناجاےْز ٹھیکے سے ملنے والی رقم سے چلتی ہیں،جبکے کراچی اور دوسرے شہروں سے ٹھٹھہ گومنے انے والوں کے ساتھ پی پی پی سٹی صدر کی جانب سے مقرر کیے گےْ غنڈے اضافی رقم نا دینے کی صورت میں لڑائی اور جگڑے کرنے لگتے ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ختم نبوت ﷺ قانون والے معاملے پر مکلی میں لبیک یا رسول اللہ پاکستان ٹھٹھہ کے درجنوں افراد کا مظاہرہ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ختم نبوت ﷺ قانون والے معاملے پر مکلی میں لبیک یا رسول اللہ پاکستان ٹھٹھہ کے درجنوں افراد نے مظاہرہ اور دھرنہ دیا، ٹھٹھہ میں 12ربیع الاول برپور طریقی سے منانے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان،اس اسلسلے میں محسن کاےْنات پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کا دن 12ربیع الاول نزدیک آتے ہی ٹھٹھہ میں مذہبی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں ،جبکے لبیک یارسول اللہ پاکستان ٹھٹھہ کی جانب سے گذشتہ دن درگاہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی مکلی کے مسجد کے خطیب مولوی یامین جماری اور حافظ ایوب جوکھیو کی سربراہی میں درگاہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی سے مکلی پریس کلب تک لبیک یارسول اللہ ﷺ ریلی نکال کر غلام اللہ روڈ پر دھرنا دیا گیا اور ختم نبوت قانون میں امکانی ترمیم کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوےْ پرانے آئین اور قانون میں ردوبدل کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیااس موقعے پر لبیک یارسول اللہ ﷺ کے نعرے بھی بلند آواز میں لگاتے رہے،ریلی کو خطاب کرتے ہوےْ درگاہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی کے خطیب مولوی یامین جماری نے اعلان کرتے ہوےْ کہا کے 12 ربیع الاول کے دن ٹھٹھہ اور مکلی سمیت پورے ضلعی اندر برپور طریقے سے ملایا جاےْگا، انہوں نے مزید کہا کے اہلسنت ولجماعیت کے مفتی عبدالرحمن ٹھٹھوی اور جماعیت قادریہ جیلانی کے سرپرست پیر غلام رضوان جیلانی اور دیگر رہنماوں نے بھی وفاقی حکومت کی جانب سے ختم نبوت قانون میں ترامیم کرنے پر سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور اگر ختم نبوت کے پرانے قانون کو آےْندہ کسی بھی حکومت نے چھیڑ چھاڑ کی تواحتجاج کا داہرہ پاکستان بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں بڑایا جاےْگا۔