گزشتہ شب مقامی کمپلیکس میں کلچرل شو کا انعقادکیا گیا،فنکاروں کی لائیو پرفارمنس سے شائقین عش عش کر اٹھے
لاہور(یواین پی)گزشتہ شب مقامی کمپلیکس میں کلچرل شو کا انعقادکیا گیا،فنکاروں کی لائیو پرفارمنس سے شائقین عش عش کر اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لاہور میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور سنگر حناملک،عمران نیازی،ہانیہ بٹ،ماہی بٹ ماڈل آمنہ علی اور انعم خان نے پرفارم کیا اس موقع پہ سنگر حنا ملک نے یو این پی کو بتایاکہ آج کا انسان نفسانفسی اور مادیت کا شکار ہے ایسے حالات میں کلچرل شو کا انعقاد بہت ضروری ہے کیونکہ دنیاوی پریشانیوں سے نجات کے لئے انٹرٹینمنٹ بھی ضروری ہے شوبز سے منسلک لوگ اپنے درد اور دکھ چھپا کر لوگوں میں خوشیاں اور محبتیں بانٹتے ہیں۔