لاہور(یو این پی) سیشن عدالت نے لیگی ایم این اے حمزہ شہباز شریف کی بیوی ہونے کی دعوے دار عائشہ احد کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو فوری سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج شیخ تاثیر الرحمان نے کیس کی سماعت شرع کی تو عائشہ احد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باجود پولیس نے عائشہ احد کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جس بنا پر عائشہ احد عدالت پیش نہ ہو سکی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے عائشہ احد کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ پولیس نے عدالتی احکامات کو مذاق سمجھ رکھا ہے عدالت نے سی سی پی او لاہور کو عائشہ احد کو فوری طور پر سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ عائشہ احد نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، تاہم عائشہ احد نے عدالت میں پیشی کے لئے سکیورٹی کی فراہمی کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔