لاہور(یواین پی)پولیس چوکی فردوس مارکیٹ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،52لیٹرشراب برآمد،تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن حسنین حیدرکے احکامات پر انچارج پولیس چوکی فردوس مارکیٹ عاطف سلطان خان نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ریکارڈیافتہ منشیات فروش ندیم عرف دیما کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 52لیٹرشراب برآمدکرلی،پولیس کے مطابق ملزم پر پہلے سے ہی 8سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن حسنین حیدرنے چیئرمین مانگا پریس کلب ڈاکٹرعدنان سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ جرائم کے خاتمے تک منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔