تربت سے مزید 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں ، تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا : لیویز ذرائع

Published on November 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 714)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) تربت کے علاقے سے مزید پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں ، تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے تاجبان میں لیویز اہلکار معمول کی پٹرولنگ کررہے تھے کہ اسی دوران انہیں 5 افراد کی لاشیں ملیں۔ لیویز حکام نے پانچوں افراد کی لاشوں کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں سے تین کی شناخت عثمان قادر، دانش علی اور بدر منیر کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بھی تربت کے علاقے سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ ان افراد کے قتل کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد جماعت بی ایل اے نے قبول کی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes