ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)گورنمنٹ بواےْز ہائی اسکول مکلی میں لطیف شناسائی کا ہفتہ منایا گیا لطیف شناسائی ہفتے میں شاگردوں کے درمیان شاہ عبدالطیف بھٹائی کی وائی،بیت بازی، تقاریر،سوال جواب،خطاطی اور مصوری کے مقابلے منقعد لیے گئے، ان مقابلوں میں وائی کے مقابلے میں سجاد جوکھیو، سوال جواب کے مقابلے میں لکیش کمار،بیت بازی کے مقابلے میں عبدالستار ،خطاطی کے مقابلے میں شاہنواز میمن تقاریر میں واحد بخش اور مصوری کے مقابلے میں عبدالمعید نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،اس موقعے پر انعامات تقسیم کرنے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے شاہ عبدالطیف کا پیغام و فکر نوجوان نسل میں عام کرنے کا یہ ایک بہترین عمل ہے ، شاہ سائیں نے اپنی شاعری سے معاشرے میں تبدیلی لائی،انہوں نے معاشرتی برایوں کو اپنی شاعری سے ظاہر کیا ،شاہ لطیف سرکار نے امن، محبت ، بھائی چارے کا درس دیا ،اس موقعے پراستاذہ میں سراج احمد میمن،غلام نبی خشک، شاعر ادیب حمید مہرانوی،محمد صفدرٹھٹھوی اور دیگرشامل تھے ، استاذہ نے مزید کہا کے ایسے مقابلوں میں شاگردوں میں خود اعتمادی، بھروسہ اور مقابلوں کا رجحان پیدا ہوتا ہے ، اس پروگرام میں نوجوان نسل کو شاہ سائیں کا فلسفہ فکر پیغام کو سمجھنے میں آسانی پیدا ہوگی۔