لاہور: (یواین پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔