ڈھاکہ ( یو این پی) بنگلہ دیش کے چیف جسٹس کی جانب سے پاکستان کی سپریم کورٹ کے لئے تعریفی کلمات ادا کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ میں جاری ایک کیس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی جب چیف جسٹس سنہا کی جانب سے پاکستان کی سپریم کورٹ کی تعریف کی گئی۔ بنگلہ دیش کے چیف جسٹس کی جانب سے پاکستان میں چلنے والے پاناما کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ مثالی اور اتنی طاقتور ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کو بھی نااہل قرار دے سکتی ہے۔ جسٹس سنہا کے اس بیان پر بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد بھڑک اٹھی ہیں۔ پاکستان مخالف شیخ حسینہ واجد نے اپنے ملک کے چیف جسٹس کے بیان کو بنگلہ دیش کی توہین قرار دے دیا ہے۔