دبئی(یو این پی) رستم پاکستان عثمان مجید بلو نے بھارتی پہلوان کو چاروں شانے چت کردیا، دبئی میں ہونے والی پاک انڈو چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی، اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والی پاک انڈو چیمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کرلی، شیخوپورہ کے رہنے والے رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے ٹائٹل مقابلے میں روائتی حریف بھارتی پہلوان وکرم سنگھ کو چاروں شانے چت کر دیا۔رستم پاکستان کو دبئی کے وزیر کھیل نے گولڈ میڈل پہنایا، بھارتی پہلوان کو ہرانے کے بعد رستم پاکستان نے قومی پرچم کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا۔قومی پرچم اٹھائے عثمان مجید تماشائیوں کے بیچ چلے گئے جہاں شائقین نے پاکستانی پہلوان کے ساتھ سیلفیان بھی لیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔