اسلام آباد (یوا ین پی) سینیٹ اجلاس میں قائد ایوان راجا ظفر الحق نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو درخواست دی کہ دو دن چھٹیاں ہونے کے باعث ایوان میں ارکان کی حاضری بہت کم ہے، اس لئے حلقہ بندیوں سے متعلق بل کو بدھ تک مؤخر کر دیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے بل بدھ تک مؤخر کر دیا۔ سینیٹ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2017ء منظور کر لیا۔