عباس شریف کے داماد میر عاصم پی پی پی میں شامل

Published on November 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 628)      No Comments

کراچی  ( یو این پی )میاں نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے داماد میر عاصم نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں رہے اور پہلی بار پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں حصہ لے رہے ہیں ۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ میر عاصم میاں عباس شریف کے داماد ہیں۔پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اسلام آبادمیں دھرنا عمران خان کروارہے ہیں۔ اسلام آباد کے لوگ اس دھرنے سے تنگ آچکے ہیں۔ حکومت اور اسلام آباد پولیس دھرنا ختم کرانے میں بے بس ہیں تو فوج سے مدد لی جائے ۔ فوج سیلاب میں لوگوں کی مدد کرسکتی ہے ، سڑکیں بناسکتی ہے تو یہ کام بھی کر ہی سکتی ہے ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog