وزیر اعظم کی زرداری اور بلاول سے ملاقات کی خواہش

Published on November 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی ) حکومت نے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر اپوزیشن سے مدد مانگ لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کے گزشتہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کا بل پیش کیے جانا تھا لیکن ارکان کی تعداد کم ہونے کے باعث بل پیش نہ کیا جاسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں آج یہ بل پیش کیے جانے کا امکان ہے جسے منظور کرانے کے لیے حکومتی کوششیں شروع ہوگئی ہیں اور حکومت نے اپوزیشن سے مدد مانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے قائد حزب اختلاف سے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی کے لیے سینیٹ میں ساتھ دینے کی درخواست کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خورشید شاہ سے رابطے میں پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور آصف زرداری یا بلاول بھٹو سے ملاقات کرانے کا کہا ۔خورشید شاہ کے جاری بیاں میں کہا گیا ہے وزیر اعظم کو بتا دیا ہے وہ اپنی پارٹی قیادت سے صرف رابطہ کراسکتے ہیں لیکن فیصلے کا معاملہ ان کے اختیار سے باہر ہے، ساتھ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ پارٹی مل بیٹھ کر کریگی۔ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ کا پیغام اپنی قیادت کو پہنچا دیا ہے اس سے زیادہ مدد نہیں کرسکتا، بہتر ہے حکومت تحریری طور پر درخواست دے تاکہ قیادت سے مشورہ کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme