ابوظہبی… پاک ، سری لنکا ابو ظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل آج ہوگا، مصباح الیون کی پوزیشن مستحکم ہے۔ تیسرے دن کے خاتمے پر سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 4وکٹ کھوکر صرف 7 رنز کی برتری حاصل کرسکی ہے۔سری لنکا کے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 186رنزہیں۔کوشال سلوا نے 81 اور سنگاکارا نے 55رنز کی اننگز کھیلی ۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 383رنز بناکر آوٴٹ ہوئی ۔