ڈاکٹرعاصم حسین کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا امکان

Published on November 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

کراچی: (یو این پی) متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ملاقات کا اصل ایجنڈا اب تک صیغۂ راز میں ہے، تاہم سیاسی حلقوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کی متحدہ پاکستان میں شمولیت کا امکان ہے۔ متحدہ پاکستان کے بعض ذرائع عندیہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈاکٹر عاصم کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دی، جس کے بعد پی پی پی کی قیادت نے ڈاکٹر عاصم کو پارٹی سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹر عاصم کے قریبی ذرائع نے بھی وضاحت کی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں ان کی شمولیت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، تاہم حتمی منظر نامہ ابھی واضح نہیں ہے ، ایم کیو ایم پاکستان بھی ابھی اس معاملے کو راز میں رکھنا چاہتی ہے ۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں بقا کی جنگ کو تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایم کیو ایم پاکستان اپنے ہمدردوں کو ‘‘سرپرائز’’ دے گی، یہ سرپرائز کراچی کی بعض اہم شخصیات کی متحدہ پاکستان میں شمولیت کی صورت میں ہوسکتا ہے ۔ دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کراچی کے شہریوں کو حیران کن خبریں ملیں گی۔علاوہ ازیں آئندہ2 ماہ کے دوران کراچی کے بلدیاتی مسائل بھی تیزی سے حل ہونا شروع ہوجائیں گے ۔ ایم کیو ایم پاکستان نے میئر کراچی وسیم اختر کو بھی قدم جمائے رکھنے کا گرین سگنل دیتے ہوئے انہیں تلقین کی ہے کہ وہ پارٹی کی طرف سے کسی خدشے کا شکار نہ ہوں، کیوں کہ پارٹی چاہتی ہے کہ انہیں میئر کے عہدے پر فائز رکھتے ہوئے کراچی کی صورت بہتر بنائی جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes